اتنا ’مشکل ‘ فضائی دن : ایک طیارے میں بم کی افواہ دوسرے کا لینڈنگ گیئر خراب ، تیسرے سے پرندہ ٹکراگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2015 16:29

اتنا ’مشکل ‘ فضائی دن : ایک طیارے میں بم کی افواہ دوسرے کا لینڈنگ گیئر ..

تیانجن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔04 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کیلئے جمعہ ایک مشکل ضائی دن ثابت ہوا ہے ۔ ایک طیارے میں بم کی افواہ نے نیندیں اڑا دیں تو دوسرے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جبکہ ایک طیارے کا لینڈنگ گیئر خراب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سے جاپان جانے والے طیارے میں بم کی افواہ نے طیارہ گھنٹوں لیٹ اور مسافروں کو پریشان کردیا تاہم اطلاع جھوٹی ثابت ہونے پر مسافروں نے سکھ کی سانس لی، بیجنگ کے راستے جاپان کے شہر ٹوکیو جانے والے اس طیارے کے ٹیک آف کرتے ہی اس میں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی تو چین کے شہر تیانجن میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی جہاں چینی سیکیورٹی ایجنسی نے مسافروں کو اتار کی مکمل چھان بین کی لیکن بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر طیارہ ٹوکیو کیلئے روانہ کردیا گیا ۔

دوسری جانب اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے والے طیارے سے لاہور میں لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم یہ جہاز بحفاطت اتار لیا گیا ۔ ادریں اثنا لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو لینڈنگ سے پہلے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس طیارے کا لینڈنگ گیئر لینڈنگ سے پہلے خراب ہوگیا اور اسے ٹیکسی کرنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جسے دوبارہ فضا میں بلند کرلیا گیا اور پھر بحفاظت اتار لیا گیا ۔