بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی چوری پکڑی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 16:44

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی چوری پکڑی گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی چوری پکڑی گئی . تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعبظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا. فضائی دورے کے دوران ان کی ایک تصویر لی گئی جس میں نریندر مودی ہیلی کاپٹر سے سیلاب زدہ علاقہ کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن تصویر میں ہیلی کاپٹر کی کھڑکی سے سیلاب زدہ علاقہ کا منظر کچھ دھندلا سا نظر آرہا تھا .

(جاری ہے)

بھارت کے سرکاری ادارے پریس انفارمیشن کی جانب سے مودی کی ایک تصویر مائیکرو بلگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی گئی جس میں باہر کا منظر دھندلا تھا جس کے کچھ دیر بعد ہی دوسری تصویر پوسٹ کر دی گئی جس میں سب کچھ پہلے جیسا تھا لیکن کھڑکی سے باہر کا منظر صاف و شفاف دکھائی دے رہا تھا. پریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے پوسٹ کی گئی دوسری تصویر کوتھوڑی دیر بعد ہی ہٹا دیا گیا لیکن اُس کچھ دیر میں ہی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی . ان دونوں تصاویر کو لے کر جہاں بھارتی وزیر اعظم کا مذاق اُڑایا گیا وہیں ان کی ان تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے مزید رنگ بھی دئے گئے .