نیٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی ،”عام آدمی“ کو بھی بجلی پیدا کرنے کی اجازت، فیصلہ ہوگیا

مغربی ممالک کی طرز پرصارفین اپنے ذرائع سے بجلی پیدا کرکے دوسرے افراد کو بھی فروخت کرسکیں گے ،اعلیٰ سطحی حکمت عملی

جمعہ 4 دسمبر 2015 17:11

نیٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی ،”عام آدمی“ کو بھی بجلی پیدا کرنے کی اجازت، فیصلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) پاکستان میں گزشتہ دس سالوں سے زائد عرصہ سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب جاری ہے بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں روز بروز اضافہ معمولی بات ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار”بجلی بحران “ کے اصولی خاتمہ کیلئے حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کیساتھ ساتھ ایک عام آدمی کو بھی بجلی پیدا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سطحی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے ذرائع سے خود بجلی پیدا کرکے ذاتی استعمال کے ساتھ ساتھ” اضافی بجلی“ کو فروخت بھی کرسکیں گے جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے مطابق حکومت نے مغربی ممالک کی طرز پر نیٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانا شروع کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوگ اپنے طور پر بجلی پیدا کرکے دوسرے افراد کو بھی بجلی فروخت کرسکیں گے جس سے بجلی کے معاملہ میں ملک کو خود کفیل بنانے میں بھی آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :