کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی ، مسافر کے جوتوں سے اکیس ہزار ڈالر برآمد

جمعہ 4 دسمبر 2015 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی مسافر کے جوتوں سے اکیس ہزار ڈالر برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کی تلاشی لے کر جوتوں سے اکیس ہزار ڈالر برآمد کر لئے گئے کسٹم حکام کے مطابق ملزم فہد کراچی سے دبئی غیر ملکی کرنسی سمگل کرنا چاہتا تھا اکیس ہزار ڈالر جس میں یو اے ای درھم ، سعودی ریال اور امریکی ڈالر شامل ہیں کسٹم حکام نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کی کوشش کو ناکام بنا یدا اور ملزم سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :