پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، گلوکارہ انیقہ علی

جمعہ 4 دسمبر 2015 17:30

پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، گلوکارہ انیقہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) گلوکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور دوسرے ممالک میں بھی لوگ ہمیں چاہتے ہیں جس سے پاکستان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوتا ہے،حال ہی میں غیرملکی دورے سے واپس آئی ہوں اور آئندہ ماہ دوبارہ دبئی سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے شوز میں پرفارم کرنے جاؤں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے لیکن فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہم جب بھی باہر جاتے ہیں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :