پرستاروں کو اچھی تفریح دینا میرا فرض اولین ہے‘رنبیر کپور

جمعہ 4 دسمبر 2015 17:40

پرستاروں کو اچھی تفریح دینا میرا فرض اولین ہے‘رنبیر کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی یکے بعد دیگرے تین فلاپ فلموں کے بعد آخر کار حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم تماشا کامیابی سے ہمکنار ہو گئی ہے۔اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اپنے پرستاروں کو اچھی تفریح مہیا کرنا میرا فرض اولین ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں اس بات کا افسوس ہے کہ وہ گزشتہ فلموں میں اپنی ناقص کاکردگی کی بنا پر پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی اداکار کسی مخصوص کردار کے ساتھ ہمیشہ جڑا نہیں رہ سکتا۔ واضح رہے امتیاز علی کی تماشا میں رنبیر کپور کے ہمراہ اداکارہ دیپکا پڈکون نے مرکزی کردار ادا کیا۔اداکار کی نئی آنے والی فلموں میں ”جگا جاسوس“ اور ”اے دل ہے مشکل“ شامل ہیں۔