کراچی ،سیکورٹی ایجنسی نے ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے ملزموں کی گرفتار کر لیا

گرفتار ملزموں کا تعلق کراچی کی ایک تنظیم کے عسکری ونگ سے ہے ،انہیں بد نام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سرپرستی حاصل ہے،ذرائع

جمعہ 4 دسمبر 2015 18:26

کراچی ،سیکورٹی ایجنسی نے ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے ملزموں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) انتہائی معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی ایک اہم سیکورٹی ایجنسی نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع نے مطابق ملزمان کے انکشافات کے بعد کراچی میں اس نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری آپریشن تیز کر دیاگیا ہے۔

گرفتار ملزموں کا تعلق کراچی کی ایک تنظیم کے عسکری ونگ سے ہے اور انہیں بد نام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی سرپرستی حاصل ہے۔ حساس ادارے نے اس کامیابی کے متعلق اعلیٰ عسکری قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ مذکورہ تنظیم کے عسکری ونگ نے کراچی میں رینجرز آپریشن کے بعد حساس اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کے لیے خصوصی گروپ تشکیل دے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل سواروں نے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔انٹیلی جنس ادارے کے ٹیکنیکل ونگ نے جیو فنسنگ کی مدد سے سہولت کار، حملہ آوروں اور اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو ٹریس کیا جس کے بعد ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور ملزمان کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری کی ابھی تک خفیہ رکھا جا رہے ہے ، سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی وہ کراچی میں بڑی کرروائیوں کر چکے ہیں۔اس تنظیم کے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' سے رابطوں کے ثبوت ملے ہیں اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :