اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے 300 کمانڈوز بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اپنی خدمات انجام دیں گے

جمعہ 4 دسمبر 2015 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کی جانب سے 300 کمانڈوز بلدیاتی الیکشن کے دوران اپنے فرائض انجام دیں گے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے احکامات پر 300 کمانڈوز کی خدمات حساس پولنگ اسٹیشنز کے علاقوں میں تعیناتی کے لیے فراہم کی جائیں گی تاکہ کمانڈوزپر امن ماحول اورامن وامان برقرار رکھنے کے لیے بہتر اور فعال کردارادا کرسکیں جبکہ مزید کمانڈوز ریزرو میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایس یو کے کمانڈوز شرپسندوں ودہشتگردوں اور ہنگامی صورتحال سے بہتر طور پرنمٹنے کے لیے جدید اسلحہ اور مواصلاتی نظام سمیت دیگر ضروری سازوسامان سے لیس ہونگے۔اس کے علاوہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خصوصی و جدید پیشہ وارانہ تربیت یافتہ اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس ٹیم پرمشتمل کمانڈوز کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی۔دوران الیکشن خواتین کے پولنگ اسٹیشنزودیگر حساس مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو کی خواتین کمانڈوز ریزرو کے طور پر اسلحہ ومواصلاتی نظام کے علاہ دیگرضروری سازوسامان کے ساتھ تیار رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :