حیدرآبا د شہر اور فیکٹریز کے زہریلے پا نی اور فضلہ کے اخرا ج کیلئے متبا د ل ذریعے تلا ش کئے جا ئینگے،سکندر میندھرو

جمعہ 4 دسمبر 2015 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء)سندھ کے وزیر ما حو لیا ت ڈا کٹر سکندر میندھرو نے حیدرآبا د شہر اور فیکٹریز کا زہریلہ پا نی اور فضلہ پھلیلی کنا ل میں چھو ڑ ے جا نے کا نو ٹس لیتے ہو ئے متعلقہ افسرا ن کا ایک اہم اجلا س 7دسمبر کو کمشنر حیدرآبا د کے دفتر میں طلب کر لیا ہے ۔ڈا کٹر سکندر میندھرو نے جمعہ کو اپنے دفتر میں میڈیا کے نما ئندو ں سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہا ئی تشویشناک ہے کہ پھلیلی کینال کا پا نی حیدرآبا د کے کچھ علا قو ں اور باالخصوص ضلع ٹنڈو محمد خا ن اور ضلع بدین کے لو گ پینے کے لئے استعما ل کر تے ہیں ۔

اس بناء پر حیدرآبا د شہر کے مختلف علا قو ں اور باالخصوص فیکٹریز کا زہریلہ پا نی اور فضلہ پھلیلی کینال میں چھو ڑ ا جا نا انسا نی صحت کیلئے انتہا ئی مضر ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں انہو ں نے متعلقہ افسرا ن کا ایک اہم اجلا س 7دسمبر کو کمشنر حیدرآبا د آفس میں طلب کیا ہے ۔ اور اس مو قع پر وہ پھلیلی کینا ل کا دورہ بھی کرینگے اور متعلقہ محکموں سے اجلا س کر کے اس انتہائی اہم نو عیت کے مسئلے کا جا ئزہ لینگے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں انسا نو ں کی زندگیا ں اور صحت زیا دہ عزیز ہے اس لئے گندے پا نی اور فضلے کے اخرا ج کے لئے پھلیلی کینا ل کے بجا ئے متبادل طریقے تلا ش کر نے کیلئے بھی سنجیدگی سے غو ر کیا جا ئے گا ۔