ہم نے اپنے لوگوں کی خدمت کی ، اسی لئے ووٹ بھی مانگ رہے ہیں،اجنبی و غیر سیاسی چہروں پر بھروسہ نہ کیا جائے ، یونس خان بونیری

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے لوگون کی خدمت کی ہے اس لیے ووٹ بھی مانگ رہے ہیں اجنبی اور غیر سیاسی چہروں پر بھروسہ نا کیا جائے ہمارے نامزد کردہ امیدواران آزمائے ہوئے منوائے ہوئے ہیں ہم نے اپنے خون سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا راستہ روکا ہے طالبان کے سیاسی ونگ کو عوام بھر پور انداز سے مسترد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی ناتھا خان گوٹھ میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر نورشیر خان،بزرگ رہنماء کریم اﷲ یوسف زئی ،جے یو آئی کے ضلعی نائب امیر مولانا معین الرشید اور نامزد امیداروں خان شیر اور عامر زیب نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

یونس خان بونیری نے مزید کہا کہ ہمیں مٹانے کی کوشش کرنے والے خود گمنامی کے اندھیروں میں دفن ہوچکے ہیں ایک صدی سے زائد طویل رکھتے ہیں لالٹین کے انتخابی نشان پر عوام بھر پور انداز میں اعتماد کریں گے اقتدار و اختیار نا ہونے کے باوجود ہر بڑے فورم پر آپ کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی ہے عوام نکلیں اور بھر پور انداز سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں میں خاص طو رپر اپنی ماؤں بہنوں سے اپیل کروں گا کہ الیکشن والے روز اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :