حساس پولنگ سیشنوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے ،سید محمد علی شاہ

دوران انتخاب قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے،ڈپٹی کمشنر کا پولنگ سٹیشنوں کا ہنگامی دورہ

جمعہ 4 دسمبر 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) ڈ پٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پر امن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں اس لئے حساس پولنگ اسیشنوں پرانتخابات کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور دوران انتخاب قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ۔ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے جمعہ کو ضلع میں قا ئم حساس پولنگ اسٹیشنوں کا ہنگامی دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی اورپولنگ انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرو یسٹ ز بیر مراد ،ایڈ منسٹر یٹر و یسٹ سجا د میمن ،میو نسپل کمشنر و یسٹ اشفاق ملاح اور د یگر ادا روں کے اعلی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران انہوں نے پو لنگ اسٹیشنوں میں بجلی ،پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر نے بعض پولنگ اسٹیشنوں کی ناگفتہ بہ صورتحال پر بھی سخت بر ہمی کا اظہا ر کیا اس موقع پرکچھ ایسے گھو سٹ اسکول بھی سا منے آ ئے جن میں پچھلے دس سا لوں سے کو ئی تد ر یسی عمل نہیں ہو ا جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ادارے کے ذ مہ دار کو آ فس طلب کر لیا اور الیکشن کے بعد سخت کا ررروائی کر نے کا عندیہ بھی د یا۔

ہنگامی دورے کے دران ڈ پٹی کمشنر و یسٹ سید محمد علی شاہ ٹا ؤن آ فس اور نگی بھی گئے جہاں انہوں نے ڈی آ ر او کے سا تھ کو نسل ہال کا بھی دو رہ کیا۔ میو نسپل کمشنر اشفاق ملاح نے انہیں تفصیلی بر یفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا میو نسپل کمشنر نے بتایا کہ اس مرتبہ چیئر مین کی تعداد میں اضا فے کی و جہ سے ہم نے تقریباً 100 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی ہے میڈیا کے لیے الگ کرسیاں کا انتظام کیا ہے ڈی سی ویسٹ نے میونسپل کمشنر کے کام کی تعریف کی۔