کیلیفورنیا میں مارے جانے والے حملہ آور کی اہلیہ تاشفین ملک کا داعش سے تعلق کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 22:04

کیلیفورنیا میں مارے جانے والے حملہ آور کی اہلیہ تاشفین ملک کا داعش ..
کیلیفورنیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) کیلیفورنیا میں مارے جانے والے حملہ آور کی اہلیہ تاشفین ملک کا داعش سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مارے جانے والے حملہ آور کی اہلیہ تاشفین ملک کا داعش سے تعلق ہونے کا اہم ثبوت ملا ہے۔ تاشفین ملک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی حمایت میں ایک پیغام جاری کیا گیا تھا۔ تاشفین ملک کی جانب سے یہ پیغام کیلیفورنیا میں ہونے والے حملے سے چند لمحے قبل جاری کیا گیا تھا۔