انگلش فٹبالر وین رونی فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ ہیم کے خلاف میچ سے دستبردار

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:11

انگلش فٹبالر وین رونی فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ ہیم کے خلاف میچ سے دستبردار

لندن ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) مشہور انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے کپتان ویان رونی فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ ہیم کے خلاف شیڈول میچ سے دستبردار ہو گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ (کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

رونی نے گزشتہ ہفتے لائسیسٹر شائر کے خلاف میچ میں بھی ٹیم کی قیادت نہیں کی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا تھا۔ کلب کے مینجر لوئس وان گال کے مطابق رونی ابھی تک ٹخنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اسلئے وہ ویسٹ ہیم کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔