پی ایس ایل پشاور ٹیم کے مالک نے حاصل ہونیوالا منافع کرکٹ کے فروغ کیلئے خرچ کرنیکا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 22:16

پی ایس ایل پشاور ٹیم کے مالک نے حاصل ہونیوالا منافع کرکٹ کے فروغ کیلئے ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) پی ایس ایل پشاور کی ٹیم کے مالک نے حاصل ہونے والا منافع کرکٹ کے فروغ کیلئے خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی پشاور کی ٹیم خریدنے والی کمپنی ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے اہم اعلان کیا ہے۔ جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ملنے والا منافع کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ حاصل ہونے والے منافع سے کرکٹ کے نئے میداں بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :