جنوبی افریقہ 102 برس بعد ٹیسٹ سیریز کے دوران پانچویں بار کم ترین سکور پر آؤٹ

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:21

جنوبی افریقہ 102 برس بعد ٹیسٹ سیریز کے دوران پانچویں بار کم ترین سکور ..

دہلی ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، یہ پروٹیز کا رواں سیریز میں پانچواں کم ترین سکور ہے، جنوبی افریقی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک صدی بعد کسی بھی ٹیم کے خلاف باہمی سیریز کے دوران پانچویں بار 200 سے کم سکور پر آؤٹ ہوئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پروٹیز ٹیم 1913-14ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران پانچ بار اننگز میں 200 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی تھی اور انگلش ٹیم نے سیریز 4-0 سے اپنے نام کی تھی۔ بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پروٹیز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وہ پانچ بار اننگز میں 200 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی۔ واضح رہے کہ بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :