وزیر داخلہ نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کراچی اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
جمعہ 4 دسمبر 2015 22:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کراچی اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ گورنرسندھ سے بھی ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر کراچی اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر کراچی اور پنجاب میں رینجرز پولیس کی معاونت کریں گے جبکہ وزارت داخلہ کے کنٹرول روم میں سیکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔وزارت داخلہ نے کراچی اور پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب کے محکمہ داخلہ کو مراسلے بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.