عوام بلدیاتی انتخابات میں کراچی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے، فاروق ستار
ایم کیو ایم کوفقید المثال کامیابی ملے گی جب کہ مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، رہنما متحدہ قومی موومنٹ
جمعہ 4 دسمبر 2015 22:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے عوام کل شہر کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پوری انتخابی مہم میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جب کہ ہم نے بہت کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں فقید المثال کامیابی ملے گی جب کہ مخالفین شکست دیکھ کر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ کل ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پوراکراچی کل ایک آوازہوکراپنی رائے کا اظہار کرنے جارہا ہے اور عوام کل ووٹ کے ذریعے شہر کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.