انتخابی مہم خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئی ہے ، مخالفین کے پاس بائیکاٹ کاکوئی بہانہ نہیں ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی میں 174ا امیدوارکھڑے کئے ہیں ، جبکہ مختلف جماعتوں نے ایم کیوا یم کی حمایت کا اعلان کیاہے، خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس
جمعہ 4 دسمبر 2015 22:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) متحد ہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ اﷲ کے فضل و کرم سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی مہم ساتھ خیریت اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئی ہے ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے کوشش کی کہ 5دسمبر کے انتخابات کو کسی سازش کے تحت ملتوی کروادیا جائے لیکن ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،ہمیں امید ہے کہ 5دسمبر کودونوں جماعتیں کوئی بہانا بنا کربائیکاٹ نہیں کریں گی اور جواں مردی سے انتخابا ت میں حصہ لیں گی،شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے امیدواران کارکنان کو گرفتارکیا گیا، بینرز، پوسٹر اور پرچم اُتارے گئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ زرین مجید اور سی ای سی کے انچارج وسیم اختر انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ 5دسمبر کو کراچی کے 6اضلاع سمیت اندرون سندھ اور پنجاب کے مختلف حصوں میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں جس کے سلسلے میں انتخابی مہم چلانے کا وقت گزشتہ رات ختم ہو چکا ہے اور اس مہم میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے درمیان اپنی مہم مکمل کی۔
انہوں نے کہاکہ آج پریس کانفرنس کا مقصد پاکستان کے عوام کو بتانا ہے کہ اس پوری انتخابی مہم میں کوئی بڑا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے جس کو لیکر ہمارے مخالفین انتخابات کے التواء کا مطالبہ کر سکیں یا انتخابات والے رو ز اپنی شکست سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے کوئی بے بنیاد بہانا بنا کر دوران پولنگ انتخابات پا بائیکا ٹ کرسکیں جس پر ہم خدا کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مشاہدہ ہے کہ 5دسمبر کو عوام ایم کیو ایم پر اپنے تاریخی و بھر پور اعتماد کا اظہار کرنے والے ہیں اور کراچی کو منقسم کرنے کی تمام سازشوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے نہ صرف ناکام بنا دیں گے بلکہ اس سازش کوجاری ہے ۔ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دبا دیں گے،کراچی میں مختلف لسانی ، ثقافتی ، فرقہ جاتی اکائیاں مل کر کراچی کو اکائی بناتے ہیں اور ہمارے نمائندے کراچی کی تمام اکائیوں ،ثقافتوں اور لسان کے ترجمان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم نے جب کاغذات نامزدگی جمع کروائے وہ دور ہمارے اوپر بہت سخت دور تھا لیکن ہم نے اﷲ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے قدم آگے بڑھائے اور اﷲ کے فضل سے ہماری انتخابی مہم بہت اعلیٰ طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچی ہے جس میں ہم نے اپنے بلدیاتی منشورکو بھی شہریوں کے سامنے پیش کیا ،انہوں نے کہاکہ پورے کراچی میں 209امیدواروں میں سے 174ایم کیوا یم کے امیدوار ہیں ، 6آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم نے سپورٹ کیا ہے جبکہ جماعت اہل سنت سمیت مختلف جماعتوں نے ایم کیوا یم کی تائید کی اور ہمارے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مارچ کے مہینے سے ا یم کیو ایم کے ساتھ جو صورتحال ہے اس پر آواز احتجاج بلند کرتے رہے اور سیاسی حکمت عملی کے تحت استعفیٰ دئیے جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے ہماری شکایات کا نوٹس لیا اور شکایتی ازالہ کمیٹی کا قیام ممکن ہوسکا ہے ، حکومتی اراکین نے ہمیں یقین دلایا کہ آپ کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے اور ہم آزادی سے اپنی مہم چلاسکتے ہیں لہٰذا حکومتی یقین دہانی کے بعد ہم نے شہر بھر میں انتخابی دفاتر ، کیمپس قائم کئے لیکن گزشتہ دس دنوں میں چھاپے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہوا اور ہمارے انتخابی دفاتر سے کارکنان کوگرفتارکیا گیا جن میں سے کچھ کو شکایت پر رہا بھی کیا گیا،شہر کے مختلف علاقوں سے ہمارے بینرز، پوسٹر اور پرچم اُتارے گئے ،حقیقی دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے انہیں لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل ، لیاقت آباد ، لائنز ایریا میں انکی نام نہاد انتخابی مہم بھی چلوائی گئی ، ایم کیوا یم کے انتخابی کیمپس اکھاڑے گئے ، علاقہ مکینوں کو حراساں اور زد و کوب کیا گیا جس کی ایف آئی آ ر بھی درج کروائی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی بتادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے زیرو ٹالرینس ہے ہم ایم کیو ایم آج بھی کراچی آپریشن کی حمایتی ہے اور مکمل تعاون کرتی ہے کہ کراچی سے جرائم پیشہ عناصر او دہشت گردوں کا خاتمہ کیاجاسکے ، گزشتہ دنوں رینجرز کے چا ر اہلکاروں کو شہید کیا گیا جبکہ ملٹری پولیس کے دو جوانوں کو شہید کیا گیا جس پر ہم نے اعلیٰ عسکری قیادت سے اظہار تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ ہم اول روز سے طالبان ، داعش اور انکے حمایتیوں کے خلاف ہیں اور انکے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں لیکن اس تمام صورتحال کے باوجود ہمارے انتخابی دفاتر پر چھاپوں گرفتاریوں سے ہمارا جمہوری استحقاق مجروح ہواجس کی شکایت ہم نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت دیگر حکام کو بھی بذریعہ خط اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ من پسند حلقہ بندیوں کی طرح ہمارے بلدیاتی آفسز پر چھاپے اور امیدواران کی بلاجواز گرفتاریا ں بھی قبل ازانتخاب دھاندلی تصور کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملے کرکے انتخابات کوملتوی کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے یہ مطالبہ بھی کیا مگرتحقیقاتی اداروں کی رپورٹ نے اس حقیقت اور سازش کو آشکار کردیا کہ اس قسم کے واقعات کالعدم جماعتوں کی جانب سے کئے گئے ہیں جس کا مقصد کراچی کے حالات خراب کرنا ہانہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم آج بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔انہوں نے ووٹرز ، کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنا شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف علی زر داری کا خطاب ،اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے رہ گئی
-
دہشتگردی سے قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتے ہیں، صدر مملکت
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 1700 روپے کی کمی ہوگئی
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.