ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے میں ملاقات

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال، گورنر سندھ نے کہا کہ 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے فوج ، رینجرز، خفیہ ادارے اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردی کے خلاف جس کامیابی سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے صوبہ اور شہر کے حالات میں بہتری آئی ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس بیدار ہوا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ان کا اور ان کے اداروں کا عزم ہے کہ شہر اور صوبہ سے ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر وں کو اور ان کے سہولت کاروں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کو پہلے بھی فول پروف بنایا گیا تھا اور اب بھی اس حوالے سے اقدامات پورے کر لئیے گئے ہیں۔