الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہدایات نامہ جاری کردیا

جمعہ 4 دسمبر 2015 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) جمعہ کی صبح بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا ‘ پولنگ ہفتہ کو ساڑھے سات بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی‘ دس گھنٹے تک د و رانیہ رکھا گیا ‘ زائدالمیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی ‘ ووٹر ایس ایم ایس 8300لکھ کر اپنے ووٹ اور جگہ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ‘ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈرائیور لائسنس آفس کارڈ یا قومی شناختی کارد کی کا پی پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔