کیلیفورنیا دہشت گرد حملے کی حملہ آور خاتون تاشفین کی مولانا عبدالعزیز کیساتھ لی گئی تصاویر ملنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2015 23:41

کیلیفورنیا دہشت گرد حملے کی حملہ آور خاتون تاشفین کی مولانا عبدالعزیز ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) کیلیفورنیا دہشت گرد حملے کی حملہ آور خاتون تاشفین کی مولانا عبدالعزیز کیساتھ لی گئی تصاویر ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث پاکستانی نژاد خاتون تاشفین کی اسلام آباد میں واقع لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کیساتھ لی گئی تصاویر ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی اے آر وائے کے تجزیہ نگار عامر غوری نے تصدیق کردی ہے۔ اس حوالے سے امریکی حکام نے پاکستانی حکام سے رابطہ بھی کیا ہے۔ جبکہ سینئیر امریکی حکام کی لندن میں وزیراعظم نواز شریف سے اس سلسلے میں اہم ملاقات ہوئی ہے اور انہیں امریکی صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا ہے۔