ریحام خان نے نجی ٹی وی چینل "نیو نیوز" جوائن کرنے کا باقائدہ اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:04

ریحام خان نے نجی ٹی وی چینل "نیو نیوز" جوائن کرنے کا باقائدہ اعلان کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) ریحام خان نے نجی ٹی وی چینل "نیو نیوز" جوائن کرنے کا باقائدہ اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے طلاق ہو جانے کے بعد ریحام خان لندن روانہ ہو گئی تھی۔ کئی ہفتے لندن میں قیام کے بعد ریحام خان پاکستان واپس لوٹ آئی ہیں۔

(جاری ہے)

قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ریحام خان ملک واپس آکر ایک بڑے چینل کو جوائن کرنے کا اعلان کریں گی۔

اس حوالے سے اب ریحام خان نے نجی ٹی وی چینل "نیو نیوز" جوائن کرنے کا باقائدہ اعلان کردیا ہے۔ ریحام خان جلد ہی ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ریحام خان کی جانب سے اسی ٹی وی چینل پر عمران خان سے طلاق کے بعد پہلی مرتبہ کسی بھی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :