جادوگروں کا سکول بنانے کے لیے کک سٹارٹر پر کامیاب مہم

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:18

جادوگروں کا سکول بنانے کے لیے کک سٹارٹر پر کامیاب مہم

رچمنڈ ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2015ء) اب جادوگری سیکھنے کے لیے بھی ایک سکول کھل جائے گا۔ ایک گروپ نے مقامی یونیورسٹی کو جادوگری کے سکول میں بدلنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پراجیکٹ کا نام نیوورلڈ میجی سکولا ، اے کالج آف وزرڈری لارپ ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹی آف رچمنڈ کے ایک کیمپس کو جادوگری کے سکول میں بدلنے کے لیے 35000ڈالر جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ مہم اتنی کامیاب ہوئی کہ پہلے ہفتے میں ہی 35000 ڈالر کی بجائے 2 لاکھ 85 ہزار ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔ منتظمین کو جادوگری کا یہ سکول بنانے کا آئیڈیا ہیری پورٹر کی کتابوں سے آیا۔ اس سکول میں سٹوڈنٹس کو چار روز کا کورس کرایا جائے گا جس میں انہیں سکول میں ہی رہائش، کھانا اور 5 طرح کے علوم کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس سکول میں زیادہ سے زیادہ 160 سٹوڈنٹس جادوگری سیکھ سکیں گے۔ سٹوڈنٹس کا بنیادی پیکیج 375 ڈالر سے شروع ہوتا ہے جبکہ خصوصی پیکیج کی قیمت 7500 ڈالر ہے۔