گاڑی کو چند گھنٹے پارک کرنے کی فیس 5500 ڈالر

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:22

گاڑی کو چند گھنٹے پارک کرنے کی فیس 5500 ڈالر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2015ء) ایک شخص اپنی گاڑی کی پارکنگ کی رسید پر 5500 ڈالر کی فیس دیکھ ہکا بکا رہ گیا۔32 سالہ منیش وادھوانی نے ٹوئٹر پر پارکنگ کی رسید ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ہائیڈ پارک میں ونڈر لینڈ فیسٹول کے بعد اسے اتنی زیادہ پارکنگ فیس کی رسید ملی ہے۔ منیش کے مطابق اس نے تمام دن کے لیے 7.5 ڈالر میں پارکنگ بک کی تھی ۔ اس نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس نے صرف 4 گھنٹے پارکنگ استعمال کی تھی، جس کا اتنا زیادہ بل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منیش کے مطابق پارکنگ کی یہ پرچی پارکنگ کے کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے ملی ہوگی، کیونکہ اگست کے مہینے میں اس نے اپنی گاڑی اسی پارکنگ میں پارک کی تھی مگر واپسی پر پارکنگ کا کمپیوٹر خراب ہوگیا، اس پر پارکنگ بوائے نے اسے جانے دیا اور کہا کہ وہ خود ہی سسٹم میں درستی کر دیں گے مگر اب 93 دن کے بعد اسے 93 دن کا ہی بل دے دیا گیا ہے۔ کارپارک کمپنی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ کہ وہ بتدریج منیش کو اس کی رقم واپس کر دیں گے۔