بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 01:25

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 دسمبر 2015 ء) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستان میں موجود اپنے مداحوں اور دیگر عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے انٹرنیٹ پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں کو سلام پیش کیا اور انہیں اپنی نئی آنے والی فلم "دل والے" دیکھنے کی خصوصی درخواست کی ہے۔ شاہ رخ خان کے اس ویڈیو پیغام نے انٹرنیٹ پر کافی دھوم مچا دی ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم "دل والے" اس ماہ کی 18 تاریخ کو ہم فلمز کی جانب سے پاکستان میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :