کراچی‘ بلدیاتی الیکشن پر رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کا اختیار مل گیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 11:15

کراچی‘ بلدیاتی الیکشن پر رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کا اختیار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء)کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کا اختیار مل گیا رینجرز بے قاعدگی پر کسی کو بھی گرفتار کرسکے گی، مجسٹریسی اختیارات بھی حاصل ہوگئے ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات پر سکیورٹی کیلئے پاک فوج بھی پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر رینجرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کا اختیار مل گیا الیکشن کمیشن نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا،رینجرز اہلکار بے قاعدگی میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کر سکیں گے۔رینجرز کو مجسٹریسی اختیارات پہلے سے حاصل ہیں جبکہ انتخابات پر سکیورٹی کیلئے پاک فوج بھی پہنچ گئی۔