ریتک روشن نے پرستار کی آخری خواہش پوری کردی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 11:45

ریتک روشن نے پرستار کی آخری خواہش پوری کردی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن آج کل آشوتوش گوواریکر کی نئی فلم موہنجوڈرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، آشوتوش گووایکر کی فلم موہنجودڑو کی شوٹنگ مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور میں جاری ہے ، ریتک روشن سے ایک پندرہ سالہ کینسر کی مریضہ پرستار نے ملاقات کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہریتک روشن نے اپنے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکال کر اپنی پرستار سے ملاقات کی تھی، نکتیا نے اپنے پسندیدہ اداکارہ کو اپنے سامنے پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں، تاہم ملاقات کے ایک ہفتے بعد ہی نکیتا چل بسی۔