’میڈمیکس فیوری روڈ ‘سال کی مقبول ترین فلم قرار

ہفتہ 5 دسمبر 2015 11:45

’میڈمیکس فیوری روڈ ‘سال کی مقبول ترین فلم قرار

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) نیو یارک کے شہر میں قائم فلموں کے مورخین، طلبا ء اور ماہرین تعلیم پر مبنی تنظیم نیشنل بورڈ آف ریویو نے میڈمیکس فیوری روڈ کو سال کی مقبول ترین فلم قرار دیدیا۔ ڈائریکٹر آصف کپاڈیا کی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس سے متعلق فلم ’ایمی‘ کو بہتری دستاویزی فلم کا انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

مشہور فلم ’دی مارشن‘ کو بنانے والے رڈلی سکاٹ کو بہترین ڈائریکٹر کا انعام دیا گیا جبکہ فلم کے مرکزی کردار ادا کرنیوالے میٹ ڈیمن نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔ سلویسٹر سٹالون نے اپنی فلم کریڈ پر بہترین معاون اداکاری کا انعام حاصل کیا، میڈمیکس میں مشہور اداکار ٹام ہارڈی اور شارلیز تھرون نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :