کراچی،جماعت اسلامی کے الیکشن آفس میں ڈاکوووٹرز لسٹیں چرا کر لے گئے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 11:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء ) لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں جماعت اسلامی کے الیکشن آفس میں انوکھی چوری ہوئی، چور تالے کاٹ کر یوسی12 کی ووٹرز لسٹیں ہی چرا کرلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں جماعت اسلامی کے الیکشن آفس میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے ،چور دفتر سے قیمتی چیزیں چورانے کے بجائے یوسی 12کی ووٹر لسٹیں چرا کرلے گئے ۔جماعت اسلامی کے آفس کی جانب سے لیاری تھانہ میں چوری کا مقدمہ درج کرا لیا گیا ہے