فاسٹ باولر محمد عامر کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:02

فاسٹ باولر محمد عامر کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ میں ملوث فاسٹ باؤلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کی راہیں ہموار ہونے لگی ہیں اور انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کیلئے ان کی اے ٹیم میں شمولیت کے امکانات روشن ہیں ۔ اپنی پابندی کے خاتمے کے بعد واپسی پر 23 سالہ محمد عامر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وائی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اہم مواقعوں پر بڑے کھلاڑیوں کو پویلین واپسی پر مجبور کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی اس پرفارمنس نے کرکٹ بورڈ اور سلیکشن حکام کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرا لی اور اب پی سی بی نے عامر کو انگلینڈ لائنز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستان اے ٹیم میں منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر عامر پاکستان اے کیلئے کھیلتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ ہندوستان کیخلاف سیریز ہونیکی صورت میں انہیں قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع بھی فراہم کردیا جائے ۔ یاد رہے کہ پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کےخلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز یو اے ای میں شیڈول ہے جس کا پہلا میچ سات دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔