گجرات میں غریبوں کو گندم، چاول دو روپے کلو کے حساب سے ملیں گے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:32

گجرات میں غریبوں کو گندم، چاول دو روپے کلو کے حساب سے ملیں گے

گاندھی نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء)بھارتی گجرات کے دیہی علاقوں میں مقبولیت کھونے کے بعد بالآخر بی جے پی کی ریاستی حکومت کو ہوش آ ہی گیا اور اس نے اعلان کیا ہے کہ اب ریاست میں کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا۔

(جاری ہے)

ریاست کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کو دو روپے فی کلو کے حساب سے گندم اور چاول فراہم کئے جائیں گے۔ ریاستی وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخر تک اس منصوبے کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس سے قبل نریندر مودی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی اسی قسم کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اس پر موثر طریقے سے عملدرآمد نہیں ہوسکا