Live Updates

رحیم یار خان،بلدیاتی انتخابات،جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پیپلز پارٹی ‘ تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے پولیس اہلکار کو پکڑ لیا ، پیٹی بھائیو ں نے موقع سے فرار کروا دیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 12:49

رحیم یار خان،بلدیاتی انتخابات،جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پیپلز پارٹی ..

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) رحیم یار خان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے موقع پر وار ڈنمبر 18 میں جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑ لیا جسے بعد ازاں پیٹی بھائیو ں نے موقع سے فرار کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رحیم یار خان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی پولنگ جاری تھی کہ اس دوران ووٹرز نے ایک پولیس اہلکار کو جعلی ووٹ ڈلواتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کمال حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پیٹی بھائی کو موقع سے فرار کروا دیا جس پر پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے احتجاج بھی کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات