علی ظفر ’تیرے بن لادن‘ کے سیکوئل سے آؤٹ ، فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:25

علی ظفر ’تیرے بن لادن‘ کے سیکوئل سے آؤٹ ، فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) پاکستانی پاپ گلوکار و اداکار علی ظفر بالی ووڈ میں اپنی پہلی بلاک بسٹر فلم ’تیرے بن لادن‘ کے سیکوئل سے آؤٹ ہوگئے، تیرے بن لادن ٹوکا پو سٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق با لی ووڈ کی 2010کی ہٹ فلم تیرے بن لادن 2کا پہلا پو سٹر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں سے پا کستا نی سنگر و اداکار علی ظفر آؤٹ ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کے پہلے حصے میں علی ظفر نے مر کزی کر دار ادا کیا تھا جس میں ان کی بہترین اداکاری کو دیکھتے ہو ئے انھیں کئی بالی ووڈ فلموں کی آفر ہوئی اور انہوں نے اپنا نا م و مقام بنا یا۔ابھیشک شر ما کی ہدایات میں بننے والی تیرے بن لادن ٹو میں علی ظفر کی جگہ با لی وڈ کے منیش پال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جنھوں نے ٹی وی پر میزبانی اور اداکاری سے اپنا نا م بنا یا ہے۔تیرے بن لادن ٹواگلے سال 19 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :