فلموں کی آمدنی کو فلاحی کاموں کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے،کنگنا رناوت

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:30

فلموں کی آمدنی کو فلاحی کاموں کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے،کنگنا ..

نئی دہلی ۔ 05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ فلموں کی آمدنی کو فلاحی کاموں کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ فلموں کی آمدنی کو فلاحی کاموں پر خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں کیلئے دیگر ذرائع سے رقم کے حصول کو یقینی بنانا چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ اسے صرف کاروبار سمجھ کر کرتے ہیں نہ کہ فلاحی کام سمجھ کے ۔