امریکا میں ایک سال کے دوران عوامی مقامات پر فائرنگ کے350 واقعات ، بیشتر میں امریکی شہری ملوث تھے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:32

امریکا میں ایک سال کے دوران عوامی مقامات پر فائرنگ کے350 واقعات ، بیشتر ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) امریکا میں ایک سال کے دوران عوامی مقامات پر فائرنگ کے350 واقعات پیش آچکے ہیں، بیشتر واقعات میں امریکی شہری ملوث تھے، فائرنگ کے واقعات بڑھنے کی وجہ سے اسلحے کی فروخت پر پابندی لگانے کے مطالبے میں شدت آتی جارہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں عوامی اجتماع کے مقامات پر فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سال گیارہ ماہ میں ایسی فائرنگ کے 353 واقعات ہو چکے ہیں، زیادہ تر واقعات میں خود امریکی شہری ملوث رہے۔30 مارچ کو بھارتی نڑاد سدھیر کھمتکار نے اپنی بیوی اور دو بیٹوں کو مار کر خودکشی کر لی،16 جولائی کو یوسف عبدالعزیز نامی شخص نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل اور3 کو زخمی کر دیا۔2دسمبر کو سین برنارڈینو کا واقعہ پیش آیا جس میں سید فاروق اور تاشفین ملک کو ملوث بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سال فائرنگ کے 353 واقعات میں سے 351 میں نامعلوم افراد یا خود امریکی شہری ملوث رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :