Live Updates

داوٴدخیل کالاباغ میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، تحریک انصاف چیئر مین کے نام پر حتمی فیصلہ نہ کر سکی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:43

داوٴدخیل کالاباغ میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، تحریک انصاف چیئر مین ..

کالا باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء) داوٴدخیل کالاباغ میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،وائس چیئر مین لیبر کونسلر کے ناموں پر اتفاق جبکہ چیئر مین کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،میونسپل کمیٹی داوٴدخیل میں کل 16 سیٹوں پر الیکشن ہو جس میں پی ٹی آئی نے 6 سیٹیں آزاد گروپ 8 جماعت اسلامی 1 جبکہ ایک آزاد امیدوار بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوا ہے ۔

پی ٹی آئی اور بالٹی گروپ تاحال جوڑ توڑ کی سر توڑ کوشش جاری ہے مگر گذشتہ روز پی ٹی آئی گروپ 9 کونسلران آصف خان ، حبیب اللہ خان ، عصمت اللہ خان ، حبیب اللہ خان شنے خیل ، نعیم خان ، شفاء اللہ خان ، محمد اقبال خان آزاد ، غضنفر اللہ خان آزاد ، اور عبداللہ خان جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی گروپ نے میونسپل کمیٹی داوٴد خیل کیلئے جماعت اسلامی سے منتخب کونسلر عبداللہ خان کو وائس چیئرمین نامزد کیا ہے جبکہ لیبر کونسلر کیلئے سی بی اے یونین پاک امریکن فرٹیلائزر کے جنرل سیکرٹری قدرت اللہ خان کو نامزد کیا ہے تا ہم ابھی تک پی ٹی آئی گروپ نے چیئرمین کے کسی بھی نام پر اتفاق نہیں کیا تا ہم حبیب اللہ خان شنے خیل اور عصمت اللہ خان شیبے خیل کے ناموں پر پی ٹی آئی گروپ کے مذاکرات جاری ہیں ساتھ ہی بالٹی گروپ نے بھی توڑ جوڑ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور بالٹی گروپ کی طرف سے ظفر اللہ خان چئیرمین نامزد کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں بھر پور سیاسی میٹنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :