چاکلیٹ سے بنا ولادی میر پیوٹن کا مجسمہ، جسے کوئی کھا نہیں سکے گا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:46

چاکلیٹ سے بنا ولادی میر پیوٹن کا مجسمہ، جسے کوئی کھا نہیں سکے گا

سینٹ پیٹرزبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر2015ء)روس کے فیسٹول آف چاکلیٹ میں اس سال پیوٹن اور اس کے کتے کا مجسمہ بنایا جائے گا۔ انسانی سائز کا یہ مجسمہ چاکلیٹ سے بنا ہوگا۔ فیسٹول آف چاکلیٹ کا آغاز 5 دسمبر سے سینٹ پیٹرز برگ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس فیسٹول میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ان کے کتے کونی کا چاکلیٹ سے بنا 170 پاؤنڈ کا مجسمہ بھی بنایا جائے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مجسمے کا کوئی سیاسی مقصد نہیں اسے پچھلے سال چاکلیٹ سے بنائے گئے پوپ فرانسس کے مجسمے سے متاثر ہو کر بنایا جا رہا ہے۔ منتظمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مجسمے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھی بھیجا جائے گا تاکہ اس کا انداج سیکولر لیڈر کے چاکلیٹ سے بنے سب سے بڑے مجسمے کے طور پر کر سکے۔