پاک ، بھارت سیریز ، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دونوں بورڈز کو 2 شیڈول بھیج دیئے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:07

پاک ، بھارت سیریز ، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دونوں بورڈز کو 2 شیڈول بھیج ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر- 2015ء) رواں ماہ پاک ، بھارت مختصر سیریز اب تک غیر یقینی کا شکارہے لیکن سری لنکن کرکٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں اور تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کی مجوزہ سیریز کے دو شیڈول تیار کرکے پی سی بی کو بھیج دیئے ہیں ۔ ایس ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ہم نے تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کیلئے تیاریوں کو آخری شکل دیدی ہے اور میچز پالی کیلے اور کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

سری لنکن کرکٹ حکام کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اس لئے انہوں نے دو الگ الگ شیڈول تیار کرکے پی سی بی کوبھیج دیئے ہیں ۔ پہلے شیڈول کے مطابق پاکستانی اوربھارتی کرکٹ ٹیموں کے 14 دسمبر کو کولمبو پہنچنے پر پہلے شیڈول کے مطابق ابتدائی 2 ون ڈے 17 اور 19 دسمبر کو پالی کیلے میں ہوں گے جب کہ تیسرا ون ڈے 22 دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پریماداسا سٹیڈیم میں ہی تینوں ٹی ٹونٹی میچز 24 ، 26 اور 28 دسمبر کو ہوں گے جس کے بعد 29 دسمبر کو دونوں ٹیمیں واپس روانہ ہوجائیں گی ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے دوسرے شیڈول کے مطابق پاک ، بھارت ٹیموں کے 15 دسمبر کو کولمبو پہنچنے پر وینیوز وہی رہیں گے لیکن ون ڈے میچز 18 ، 20 اور 23 دسمبر کوہوں گے ۔ ٹی ٹونٹی میچز 26 ، 28 اور 30 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔ دونوں ٹیموں کی واپسی 31 دسمبر کوہوگی ۔

متعلقہ عنوان :