پاکستانی حکام نے امریکہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں مبینہ طورپر ملوث تشفین کے متعلق تفصیلات مانگ لیں

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:12

پاکستانی حکام نے امریکہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں مبینہ طورپر ملوث ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) پاکستانی حکام نے امریکہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں مبینہ طورپر ملوث تشفین کے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں تاکہ ان کے متعلق تحقیقات کادائرہ وسیع کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی حکام نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے دہشتگردانہ واقعہ کی مبینہ حملہ آور تشفین سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے امریکا کی داخلی سلامتی ایجنسی کے حکام کے ساتھ ملکر سان برنارڈینو میں فائرنگ کرنے والی پاکستانی نژاد خاتون تشفین ملک کے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔