غلط بیانی کر نیوالے لوگوں کو دیکھنے پر سب سے زیادہ غصہ آتا ہے‘ فلم سٹار ریشم

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:22

غلط بیانی کر نیوالے لوگوں کو دیکھنے پر سب سے زیادہ غصہ آتا ہے‘ فلم سٹار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ غلط بیانی کر نیوالے لوگوں کو دیکھنے پر سب سے زیادہ غصہ آتا ہے ‘فی الحال شادی کر نامیری زندگی کا حصہ نہیں جب اللہ کو منظور ہوگا شادی بھی ہوجائیگی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ریشم نے کہا کہ میں صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں‘ ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی ہے کیونکہ غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں ۔