فنکار فیصلہ کر لیں تو اسٹیج ڈراموں سے فحاشی اور عر یانی ختم ہوجائیگی ‘ہنی شہزادی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:22

فنکار فیصلہ کر لیں تو اسٹیج ڈراموں سے فحاشی اور عر یانی ختم ہوجائیگی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) اسٹیج کی نا مور اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی سے نہیں معیاری کام سے ہی اسٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافی کیا جا سکتا ہے، جب تمام فنکار اس بات کا فیصلہ کرلیں گے کہ ہم نے معیاری کام کرنا ہے تو پھرڈراموں میں فحاشی اور عریانی کا تصوربھی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا کہ جب سے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں جو مجھے ہر قدم پر مل رہی ہے ا ور کبھی بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے اسٹیج کا معیار متاثر ہوبلکہ ہمیشہ وہی کیا جو شائقین پسند کرتے ہیں۔