سوشل میڈیا کا نا مناسب استعمال کرنے والوں پر پابندی عائد ہونی چاہیے‘انو پم کھیر

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:27

سوشل میڈیا کا نا مناسب استعمال کرنے والوں پر پابندی عائد ہونی چاہیے‘انو ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ سماجی روابط کی سائٹس پر غیر مناسب رویہ اختیار کرنے والے افراد پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔اداکار کاکہنا تھا کہ وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر کسی کو گالی دیتے ہیں درحقیقت وہ ذہنی طور پر بیمار ہوتے ہیں۔انوپم کھیر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ میرے چھ ملین فالورز ہیں جن میں سے دو کو میں نے حال ہی غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کی بنا پر بلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

61سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ شاید سماجی روابط کی سائٹس پر گالیاں دینے والے یہ خیال کرتے ہیں کہ اس طرح وہ دوسروں کی توجہ حاصل کر سکیں گے۔تاہم ان کے نزدیک توجہ حاصل کرنے کا یہ طریقہ سب سے ذیادہ نا پسندیدہ ہے۔واضح رہے پریم رتن دھن پایو اداکار حال ہی میں بولی ووڈ سپر سٹار عامر خان کو ان کے متنازعہ بیان کی وجہ سے شدیدتنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں چند روز قبل اداکارملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کیخلاف ایوارڈ واپس کرنے والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کر چکے ہیں

متعلقہ عنوان :