سنی لیون عامر خان کے ساتھ بڑی سکرین پر رومانس کرنے کی خواہاں

ہفتہ 5 دسمبر 2015 14:27

سنی لیون عامر خان کے ساتھ بڑی سکرین پر رومانس کرنے کی خواہاں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے حال ہی میں عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کی شخصیت سے بے حد متاثر ہیں۔ اداکارہ کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس میں کہا گیا کہ عامر خان میں نے آپکو سنیپ ڈیل کے اشتھار میں دیکھا ہے جہاں آپ مجھے بے حد پر کشش لگے، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

بعد ازاداکارہ نے انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کون سی اداکارہ ہو گی جو عامر خان کے ساتھ سکرین پر رومانس کرنے کی خواہش مند نہ ہوگی؟سنی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود تمام اداکارائیں سپر سٹار کے ساتھ بڑی سکرین پر رومانس کرنا چاہیں گی۔انھوں نے مزید بتایا کہ جب ان کے شوہر نے انھیں عامر خان کی جوابی ٹویٹ کے متعلق بتایا تو اس وقت انکی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی۔33سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان بولی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار ہیں اور وہ انکی اداکاری کی بہت بڑی مداح ہیں۔واضح رہے عامر خان کی طرف سے سنی لیون کی ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹر پر شکریہ ادا کیا گیا تھا۔