دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ ،راونڈبی میں سلیم خان کلب اور کیمپس کلب مابین میچ برابری پر ختم

ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:07

دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ ،راونڈبی میں سلیم خان کلب اور کیمپس کلب ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میں ایک ہی میچ سلیم خان کلب اور کیمپس کلب مابین کھیلا گیا جو کہ برابری پر ختم ہوا ۔فیم فٹ بال سپورٹس کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء گروپ ای کے تحت کھیلا گیا واحد میچ جو کہ سلیم خان کلب اور کیمپس کلب کے مابین سی یو پارک کیمپس فٹ با ل گراونڈ نیو کیمپس لاہور میں ہوا ایک ایک گول سے برابر رہا۔

شائقین فٹ بال کو آج کے روز ایک انتہائی خوبصورت میچ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 16 ویں منٹ میں کیمپس کلب کے سٹرائیکر فواد نے محسن کے رائٹ ونگ کی طرف سے کیے گئے خوبصورت کراس پر ہیڈر (Header) کے زریعے عمدہ گول کردیا۔

(جاری ہے)

لیکن تھوڈی دیر کے بعد کھیل کے 23 ویں منٹ میں سلیم خان کلب کے سٹرائیکر اقبال نے لیفٹ ونگ سے علی کے پاس پر بال کو جال کی راہ دکھائی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک مزید گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہا ف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متواتر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن دونوں ٹیموں کے دفاعی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے دوسرے ہاف میں گول نہ ہو سکا۔ اس طرح یہ میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ آج( اتوار ) راونڈ بی میں گروپ بی کے تحت میچ نمبر62فیم سپورٹس کلب بمقابلہ والٹن کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور رات سات بجے، دوسرا میچ گروپ ای کے تحت میچ نمبر82 گڑہی شاہو یونائٹیڈ کلب بمقابلہ فیم کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں شام تین بجے اور تیسرا میچ گروپ ایف کے تحت میچ نمبر84برٹ کلب بمقابلہ فلائنگ ہارس کلب کے مابین آر اے بازار فٹ بال گراونڈ ، لاہور کینٹ لاہور میں شام تین بجے کھیلے جائیں گے۔