گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ انڈر 19 فٹبال ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائل 7 اور 8 دسمبر کو ہونگے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:07

گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ انڈر 19 فٹبال ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائل 7 اور 8 دسمبر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء)گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ انڈر 19 فٹ بال ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائل 7 تا 8 دسمبر کو منی سپورٹس کمپلیکس گوجرانوالہ میں منعقد ہونگے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ فیصل میر احمد خان نے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے دوران منتخب شدہ کھلاڑیوں کا10 تا 24 دسمبر تک کیمپ لگایا جائیگا۔ اور منتخب کھلاڑیوں کو فٹبال کی جدید ٹیکنیک اور کوچنگ سے آراستہ کیا جائیگا۔ اس موقع پر سابق انٹر نیشنل کوچ ملک عبد الحفیظ ، کوچ چوہدری ناصر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے اور کیمپ میں اچھی کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ فٹبال ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔