اپالو سپورٹس نے نیو اتفاق کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:15

اپالو سپورٹس نے نیو اتفاق کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) اپالو سپورٹس اور نیو اتفاق کرکٹ کلب کے درمیان نیو اتفاق کرکٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ نیو اتفا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ ندیم خان نے 70، شہباز 69 اور قمر نے 31 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے سلمان علی نے 3/45 ، آصف اسلم 2/29 اور اویس طارق نے 2/43 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں اپالو سپورٹس نے 30 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ محمد بلال ارشاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 سلمان علی 38 ، عثمان وحید 35 رنز ناٹ آؤٹ اور آصف اسلم نے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔نیو اتفاق کی طرف سے محمد بلاول نے 2/15 اور فرمان خان نے 2/27 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال ارشاد کی شاندار سنچری پر انہیں کیش ایوارڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :