Live Updates

کراچی،پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ،کئی زخمی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن05دسمبر۔2015ء) کراچی میں پولنگ کیک دوران بعض علاقوں میں سیاسی جماعتوں کیک درمیان کشیدگی نظر آئی ،جھڑپ کے دوران کئیزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کی صبح پولنگ شروع ہونے کے بعد لانڈھی نمبر 1میں متحدہ قومی مومنٹ اورمہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں میں تصادم کے بعد کشیدگی پھیل گئی جبکہ لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2موٹر سائیکلوں کوآگ لگادی تاہم جبکہ لائنزایریا میں بھی دونوں جماعتوں کے درمیان معمولی تصادم ہوالیاری کے علاقے میں بعض پولنگ اسٹیشنوں پرپی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی جبکہ کراچی ملیر کے علاقے رفاع عام سوسائٹی میں بھی متحدہ قومی موومنٹ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں اورپتھروں کااستعمال کیاگیا،جس میں دونوں جماعتوں کے چندکارکن زخمی ہوگئے جبکہ قائد آباد میں عوامی نیشنل پارٹی اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں بھی تصادم ہواتاہم رینجرز اورپولیس نے موقعہ پرپہنچ کر حالات پرقابوپالیا اورکارکنوں کومنتشر کردیا ،آخری اطلاعات کے مطابق لانڈھی اورکورنگی میں متحدہ قومی موومنٹ اورمہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں میں کئی جگہوں پرتصادم ہوا اوردونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسروں کے کیمپ اکھاڑدیئے بعض کارکن زخمی بھی ہوگئے حالات پرقابوں پانے کے لیے پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی تاہم ان علاقوں میں شدیدکشیدگی پائی جاتی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات