بی سی سی آئی کی جانب سے ہربھجن سنگھ کے مشکوک بولنگ ایکشن کا معاملہ دبائے جانے کا انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:27

بی سی سی آئی کی جانب سے ہربھجن سنگھ کے مشکوک بولنگ ایکشن کا معاملہ دبائے ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر- 2015ء) بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے گزشتہ برس آف سپنر ہر بھجن سنگھ کے مشتبہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کا معاملہ دبا دیا تھا، تفصیلات کے مطابق 19 نومبر 2014ء کو وجے ہزار ے ٹرافی کے پری کوارٹر فائنل میں پنجاب اور گجرات کے مابین میچ کے دوران فیلڈ امپائرز انیل چوہدری اور کے بھارتنا نے 35 سالہ ہربھجن سنگھ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے کر اس کی رپورٹ میچ ریفری چنموئے شرما کو دینے کے ساتھ ساتھ ایک کاپی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفیشل بھوپیندر سنگھ کو بھی ارسال کی گئی تھی تاہم اس کے بعد حیرت انگیز طور پر یہ معاملہ دبا دیا گیا ، امپائرز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ آف سپنر تیز گیند کرنے کے دوران اپنا بازو 15 ڈگری سے زیادہ موڑتے ہیں ، حیرت انگیز طور پر ہربھجن نے اس کے بعد ایونٹ کا کوارٹر فائنل ، سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی کھیلا لیکن ان میچز کے دوران ان کا باولنگ ایکشن رپورٹ نہیں کیا گیا ، کرکٹ کے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ہربھجن چالاکی دکھا کر انٹر نیشنل میچز میں باولنگ کروتے ہوئے احتیاط برتتے دکھائی دیتے ہیں تاکہ ان کا باولنگ ایکشن رپورٹ نہ ہو ۔