سنجے دت کی پانچ سالہ سزا میں چھ ماہ کی کمی ہوگئی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:36

سنجے دت کی پانچ سالہ سزا میں چھ ماہ کی کمی ہوگئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکار سنجے دت آجکل پونے کی یروڈا جیل میں اپنی پانچ سال کی سزا پوری کر رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے جیل میں اچھے رویے کے باعث انکی سزا میں چھ ماہ کی کمی کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کسی بھی قیدی کو جیل میں مثبت رویہ اپنانے پر اس کی سزا میں کم از کم 114دن کی کمی کر دی جاتی ہے۔واضح رہے56سالہ اداکار 1993ء کے ممبئی حملوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں سزا بھگت رہے ہیں۔ دریں اثناء جیل حکام کی طرف سے اداکار کے معاملے کی چھان بین جاری ہے، تاہم تاحال انکی طرف سے سزا میں کمی کی تصدیق نہیں کی گئی۔