پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیم نے مردہ گھوڑوں ، بھینسوں اور گدھوں کی ہڈیوں سے گھی نکالنے والے دو یونٹس سیل کر دئیے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:54

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیم نے مردہ گھوڑوں ، بھینسوں اور گدھوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیم نے مردہ گھوڑوں ، بھینسوں اور گدھوں کی ہڈیوں سے گھی نکالنے والے دو یونٹس سیل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیم نے سمن آباد ٹان کی ٹیم کے ہمراہ بابو صابو، بند روڈ، بدرو پنڈ، 100 فٹ روڈ پر واقع گھی نکالنے والے دو یونٹس پر چھاپے مارے اور ان یونٹس کو سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھی نکالنے والے ان یونٹس پر مردہ جانوروں مثلا گھوڑوں ، بھینسوں اور گدھوں کی ہدیاں کثیر تعداد میں موجود تھیں جن سے گھی نکالا جارہا تھا اور کسی بھی یونٹ پر گھی نکالنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا اور جانوروں کی ہڈیوں سے نکالا ہو اگھی کھانے میں بطور گھی استعمال ہونے کا اندیشہ تھا۔ یونٹس کے مالکان نے محکمہ ماحولیات سے بھی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا اور جانوروں کی چربی کی آمد ترسیل کا بھی کوئی ریکارڈ موجودنہ تھا۔

متعلقہ عنوان :